حکومت آندھراپردیش آئی ٹی کی بڑی کمپنیوں کوامراوتی،تروپتی اور وشاکھاپٹنم
میں اپنی شاخیں قائم کرنے کے لئے مدعو کرے گی تاکہ ریاست کے نوجوانوں اور
طلبہ کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیداکئے جاسکیں اور ان کی دوسرے مقامات
پر منتقلی کو روکا جاسکے۔ریاستی حکومت تمام تربیتی اداروں کی حوصلہ افزائی
کر رہی ہے تاکہ وہ تمام
بڑے شہروں میں اپنی شاخیں قائم کرسکیں تاکہ عوام کی حیدرآباد اور بنگالورو
منتقلی کو روکا جاسکے ۔آندھراپردیش کی غیر مقیم تلگو کمپنیاں محکمہ انفارمشین ٹکنالوجی کے ساتھ
مختلف اقدامات کر رہی ہیں تاکہ عوام کی منتقلی کو روکا جاسکے اور ریاست میں
آئی ٹی ایکو نظام کو فروغ دیا جاسکے ۔